امریکہ میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد پہلی بار
دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں سخت قدم اٹھانے پر
بحث کے لئے دنیا بھر کے امریکی فوجی اتحادی 68 ممالک کے وزرائے خارجہ کی آج
یہاں ایک میٹنگ ہو
رہی ہے۔اس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کریں گے۔ٹرمپ نے اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ کو پہلی ترجیح دی ہے اور
جنوری میں وزارت دفاع اور دیگر ایجنسیوں کو آئی ایس کو چاروں خانے چت کرنے
کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی۔